پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر اندرونِ ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی تمام اندرونِ ملک پروازوں پر مسافروں کو 10 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔ یہ رعایت عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران یکم جولائی تک نافذ العمل ہوگا۔
ترجمان پی آئی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ رعایت 30 جون اور یکم جولائی کو نافذ العمل ہوگی۔ اندرون ملک سفر کرنے والے مسافر رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کراسکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات، عید پر فضائی کرایوں میں 300 فیصد تک اضافہ
خیال رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔ حکومت کی طرف سے عید الاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 29 جون سے لے کر یکم جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔