ریاض: سعودی عرب نے اپنا کروز لائن برانڈ ارویا کروز شروع کردیا ہے جو شہریوں اور غیر ملکیوں کو سمندر کی سیر کرنے کے منفرد مواقع فراہم کرے گا۔
عرب چین سربراہی اجلاس، سعودی عرب کا اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عوامی سرمایہ کاری فنڈ کی ملکیت کروز سعودی نے اس نئے منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا جو سعودی عرب کے ثقافتی ورثے، تاریخ اور مہمان نوازی کے اظہار کے لیے بالکل تیار ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اوریا کروز 2035 تک 1.3 ملین مہمانوں کا استقبال کرے گا اور تقریباً 50,000 براہ راست و بالواسطہ طور پر نئی ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گا۔
سعودی عرب دنیا کا دوسرا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا سیاحتی مقام بن گیا، ڈبلیو ٹی او
اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کروز سروس، سہولتوں، اور ساحل کی سیر کے پروگراموں کا اعلیٰ ترین معیار پیش کرے گا۔
ارویا کروزز کی آزاد آپریشنل اور انتظامی ٹیم کے سربراہ غسان خان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اس کروز لائن کو ایک بین الاقوامی کروزنگ منزل کے طور پر سعودی کی ترقی کے بنیادی عنصر کے طور پر شروع کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔
عمان اور سعودی عرب نے مشترکہ وزٹ ویزا کے اجرا پر اتفاق کرلیا
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارویا کروز کے سفر کے پروگرام اور پیکجز فی الحال تیار ہو رہے ہیں اور ان کا اعلان آنے والے مہینوں میں کیا جائے گا۔