راستہ ڈھونڈنا مزید آسان، گوگل کا تھری ڈی میپ متعارف کرانیکا اعلان

راستہ ڈھونڈنا مزید آسان، گوگل کا تھری ڈی میپ متعارف کرانیکا اعلان

واشنگٹن: گوگل میپ سے راستہ ڈھونڈنا مزید آسان ہوگیا، گوگل نے اپنی سروس میں صارفین کی آسانی کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

گوگل نے آئی ریکارڈر، اسکرین ریکارڈر نامی ایپ پر پابندی لگادی

امریکہ میں ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے نئے فیچر کو امرسیو ویوو فار روٹ (Immersive View for routes) کا نام دیا گیا ہے۔

تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے بنایا گیا گوشت متعارف

واضح رہے کہ دنیا بھر میں لوگ آج کل جلد از جلد اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے گوگل میپ کا استعمال کرتے ہیں۔


گوگل میپ جہاں لوگوں کو اپنی منزل کا درست راستہ دکھانے میں مدد فراہم کرتا ہے وہیں یہ لوگوں کو یہ بھی بتاتا ہے کہ راستے میں کس جگہ کتنا ٹریفک ہے؟ اور کون سا راستہ اس وقت ٹریفک سے خالی ہے؟ گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

پاکستانیوں نے ایک سال میں گوگل سے کتنا کمایا ؟

گوگل کا یہ نیا فیچر تھری ڈی ڈیزائن ہے جس کی مدد سے باآسانی منزل تک پہنچنا ممکن ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ  نئے فیچر کے ذریعے ٹریفک کی معلومات بھی حاصل ہو سکیں گی۔

متعارف کرائے جانے والے نئے فیچر کی خاص بات یہ بھی ہو گی کہ راستہ تلاش کرنے کے دوران سڑکوں کا تھری ڈی منظر وسیع اور واضح نظر آئے گا جس کی مدد سے صارفین بہتر طریقے سے راستہ سمجھ سکیں گے۔ یہ فیچر آئندہ ماہ میں سے لانچ کیا جائے گا۔

ٹائی ٹینک کے ملبے کی تھری ڈی اسکین میں تصاویر منظر عام پر

ویب سائٹ کے مطابق یہ فیچر پہلے مرحلے میں ایمسٹرڈیم، برلن، ڈبلن، فلورنس، لاس ویگاس، لندن، لاس اینجلس، میامی، نیو یارک سٹی، پیرس، سان فرانسسکو، سان ہوزے، سیئٹل، ٹوکیو اور وینس سمیت صرف 15 شہروں کے لیے شروع کیا جائے گا۔ اس فیچر سے آئی فون کے علاوہ اینڈرائیڈ صارفین بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔


متعلقہ خبریں