نگراں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس، امن و امان پر بریفنگ


اسلام آباد: نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی زیر صدارت نگراں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں مختلف وزرا نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے داخلی سلامتی اور امن و امان کے علاوہ الیکشن کمیشن کی معاونت کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔

وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے معیشت کی صورت حال سے کابینہ ارکان کو آگاہ کیا اوراجلاس کو بتایا کہ ملک میں ترقی کی شرح چھ فیصد ہے۔

نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے مختلف وزرا کو ہدایات دیتے ہوئے طویل المدتی اسٹرکچرل اصلاحات کے لئے منصوبہ تیار کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ایسی منظم اور ٹھوس حکمت عملی تیار کی جائے جو انتخابات کے بعد آنے والی حکومت کے کام آسکے۔

وفاقی کابینہ نے ادائیگیوں کے توازن اور سرکاری شعبے کی کمپنیوں کو بہتر بنانے کیلئے ضروری فیصلوں کی منظوری دے دی ہے۔


متعلقہ خبریں