ایشیا کپ، پاکستان کی کوششیں رنگ لانے لگیں، بھارت کو بڑا سرپرائز

Cricket Team

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ایشیا کپ سے متعلق متعدد بورڈ کی حمایت کے بعد راہیں ہموار ہونا شروع ہو گئیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش اور سری لنکا کے بعد افغانستان اور نیپال کرکٹ بورڈز نے بھی بذریعہ ای میل پاکستان میں کھیلنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایشیاکپ میں شریک بھارت کے علاوہ دیگر بورڈز نے پاکستان کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کا اب ہائبرڈ ماڈل پر اعتراض کوئی اہمیت نہیں رکھتا اور پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل میں بھارت کا پاکستان میں کھیلنا شامل نہیں۔


متعلقہ خبریں