گوگل نے اہم اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


کیلیفورنیا: گوگل نے 2 سال سے غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل کی جانب سے اعلان کردہ نئی پالیسی کا اطلاق دسمبر 2023 سے ہو گا۔ غیر فعال اکاؤنٹس کے ہیک ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جبکہ 2 فیکٹر اتھینٹی کیشن سیٹنگ استعمال ہونے کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔

گوگل کے مطابق غیر فعال اکاؤنٹس کی سیکیورٹی انتہائی کمزور ہوتی ہے اور اگر وہ ہیک ہو جائیں تو پھر ان کو غیرقانونی کام میں استعمال کیے جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔  جس کے ذریعے غیر قانونی مواد بھی پھیلایا جا سکتا ہے۔

گوگل کی جانب سے سب سے پہلے ان اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا جنہیں بنانے کے بعد دوبارہ کبھی استعمال ہی نہیں کیا گیا جبکہ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے سے پہلے صارفین کو ایک سے زائد نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے زبردست فیچر متعارف کرا دیا

نوٹیفکیشن صارفین کے ای میل ایڈریس پر بھیجے جائیں گے جبکہ بیک اپ ای میل پر بھی رابطہ کیا جائے گا۔

گوگل کے مطابق اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کی پالیسی کا اطلاق ذاتی گوگل اکاؤنٹس پر ہو گا اور اداروں سے منسلک اکاؤنٹس متاثر نہیں ہوں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں