قبل از الیکشن دھاندلی کا آغاز ہو چکا، نواز شریف کا دعوی

قبل از الیکشن دھاندلی کا آغاز ہو چکا، نواز شریف کا دعوی | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے دعوی کیا ہے کہ االیکشن 2018 سے قبل ہی عدالتوں میں طلب کر کے دھاندلی کا آغاز ہو چکا ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد کی احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ دھاندلی کا آغاز آج سے نہیں بلکہ بہت پہلے ہو چکا ہے۔ اس کی ابتداء اس دن ہوئی جب مجھے نااہل کیا گیا اور پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا تھا۔

نواز شریف کا کہان تھا کہ ہمارے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس سے محروم کر دیا گیا تھا، ان مثالوں سے بڑھ کر اور قبل از الیکشن دھاندلی کہی جا سکتی ہے۔

ن لیگ کے تاحیات چیئرمین کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے لوگوں کو دوسری پارٹیوں میں شامل کرایا گیا، ہر روز سو موٹو لیا جاتا ہے ن لیگ کے لوگوں کو زبردستی دوسری پارٹیوں میں شامل کیے جانے پر از خود نوٹس کب لیا جائے گا؟

یہ بھی دیکھیں: نواز شریف کو ایک گھنٹے میں سپریم کورٹ میں پیشی کا حکم

ریحام خان کی کتاب سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان یا ان کے لوگوں کو معلوم ہو گا مجھے نہیں معلوم، ریحام خان سے متعلق میں خود اخباروں میں پڑھ رہا ہوں۔

ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ صحافیوں پر تشدد کیا جا رہا ہے، انہیں اٹھایا جا رہا ہے، کیا کہیں گے؟ جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ دیکھ لیں اس ملک میں کس طرح سے سے آپریٹ کرتے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ 2018 تبدیلی کا سال ہے اور تبدیلی آ کر رہے گی۔

سابق وزیراعظم، اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے جہاں ان کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔


متعلقہ خبریں