وزیراعلیٰ پنجاب بارے کوئی فیصلہ ہوایا نہیں؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

fawad chaudhry

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن ایک وقت پر کرانے کیلئے آئین میں ترمیم کرنی ہو گی۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹو نائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں کہا موجودہ فریم ورک میں ایک وقت پر انتخابات ممکن نہیں ، ہم نے ایک وقت پر انتخابات کیلئے کہا ترمیم کر لیتے ہیں ۔

پنجاب کا ٹکٹ نہ ملنے پر فواد چوہدری کا ردعمل آ گیا

پاکستان میں پارلیمنٹ یا سپریم کورٹ نہیں آئین بڑا ہے ، ستمبر یا اکتوبر میں پی ٹی آئی کی مقبولیت کم نہیں ہو جائے گی ، ہم نے کہا اگر حکومت چلانے کا کوئی پلان ہے تو ہمارے سامنے رکھیں۔

پاکستان میں سری لنکا سے بھی زیادہ مہنگائی ہے ، پاکستان کی 75فیصد لوگوں کی ریپریزنٹیشن نہیں ، فرق تاریخ کا نہیں، مسئلہ بجٹ پیش کرنے کا ہے ۔

عالمی اداروں کے مطابق بجٹ دیں گے تو مہنگائی مزید بڑھے گی ، مذاکرات کے پہلے دو دور میں الیکشن کی تاریخ پر بات نہیں ہوئی ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو تین سال جیل ہوسکتی ہے، فواد چوہدری

مذاکرات میں طے ہوا کہ آئین سے ماورا کوئی حل نہیں نکالا جائے گا ، اگریہ الیکشن کی تاریخ کامعاملہ حل کرناچاہتےہیں توعدالت میں جاکربتادیں۔بینچ دو کا ہو یا چار کا یہ ہمارا مسئلہ نہیں ، ہم آئین اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں ، یہ حکومت سپریم کورٹ کے ججز پر الزامات لگا رہے ہیں ۔

آج وہ لوگ وزیر ہیں جن کی امی کو انکے وزیر بننے پر یقین نہیں آتا، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ ملا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ عمران کریں گے۔پرویز الہیٰ یا مونس الہیٰ ایم پی اے بن گئے تو وزیراعلیٰ بننا ممکن ہے، پارٹی میں ابھی تک وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں بات نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں