عیدالفطر جمعہ یا ہفتہ؟ عوام عجیب کشمکش میں مبتلا


گزشتہ کئی روز سے شوال کے چاند سے متعلق پیشگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے، ماہرین فلکیات نے پاکستان میں ہفتے کو عیدالفطر ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب شوال کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو طلب کر لیاگیاہے، جس کی سربراہی مولانا عبدالخبیر آزادکریں گے، پاکستان میں حتمی فیصلہ چاند کے نظر آنے یانہ آنے پر ہوگا۔

پاکستان میں 20 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، ماہر فلکیات

پشاور کی تاریخی مسجد قاسم میں پرائیویٹ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت ہوتاہے، سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے برعکس مفتی پوپلزئی عیدالفطر پہلے ہونے کا اعلان کرتے رہے ہیں اور عموماً عیدالفطر سعودی عرب کے ساتھ ہی منائی جاتی رہی ہے۔

اس بار سعودی عرب کے سربراہ فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی، فلکیاتی مرکز کے مطابق سعودی عرب میں جمعرات کو عید کا چاند نظرآنے کا امکان نہیں ہے۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے عید سے قبل اہم اعلان کر دیا

دوسری جانب سعودی گزٹ کا کہناہے کہ عیدالفطر 21 اپریل بروز جمعتہ المبارک ہو گی جبکہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے جمعرات کو عید کا چاند دیکھنے کی اپیل بھی کر رکھی ہے، عید کا فیصلہ چاند دیکھنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

دیکھنا یہ ہے کہ اگر سعودی عرب میں عیدالفطر بروز جمعتہ المبارک ہوتی ہے تو کیا مفتی پوپلزئی کے زیراہتمام نجی رویت ہلال کمیٹی بھی عید کا اعلان جمعہ کو کرے گی، اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر پاکستان بھر میں چاند کی رویت کے حوالے سے اختلاف کی روایت برقرار رہے گی۔


متعلقہ خبریں