سابق گورنر ستیہ پال ملک کے پلوامہ حملے سے متعلق چشم کشا انکشافات


قابض بھارتی جموں وکشمیرکے گورنرستیہ پال ملک نے دی وائر کو انٹرویو میں پلوامہ حملے سے متعلق چشم کشا انکشافات کر دیے۔

مودی سرکار کے اپنے مہرے ہی راز اگلنے لگے، سابق گورنر جموں و کشمیر نے مودی سرکار اور اس کے قریبی مشیروں کی بھیانک تصویر کھینچ ڈالی۔

ستیہ پال ملک کا کہناتھاکہ مودی سرکار کو حملے کا علم تھا لیکن مودی نے فوجیوں کو بچانے کے بجائے مروا دیا اور ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔

ان کا کہناتھاکہ جب میں نے معاملے کو اٹھایا تومودی نے مجھے پلوامہ حملے کے فوراًبعد کوربٹ پارک سے باہر بلا لیا،مودی نے مجھے پلوامہ حملے پر خاموش رہنے کو کہا اور اس بات کا ذکر کسی سے نہ کرنے کو کہا۔

بھارتی حکومت کا پلوامہ کے بعد ڈرون کا ڈرامہ

ان کا کہناتھاکہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے بھی مجھے پلوامہ معاملے پر بات کرنے سے منع کر دیا تھا،مجھے احساس ہو گیا تھا کہ پلوامہ ڈرامے کا مقصد صرف اور صرف بی جے پی کو انتخابات میں فائدہ پہنچانا تھا،مودی سرکار اور بی جے پی جموں و کشمیر میں سیاسی زلزلے کا باعث بن سکتی ہے۔

ستیہ پال ملک کا کہنا تھاکہ میں یہ بات کھل کر کہہ سکتا ہوں کہ وزیراعظم مودی کو کرپشن سے کوئی مسئلہ نہیں،نریندرمودی جموں وکشمیر کے بارے میں بے خبر اور جہالت کی انتہا پر ہیں،وزارتِ داخلہ کی کوتاہی کے سبب فروری 2019 کے دوران پلوامہ میں بھارتی فوجیوں پر تباہ کن حملہ ہوا۔

بھارت کی پنجابی گلوکارہ نے پلوامہ حملے کا ’ذمہ دار‘ ڈھونڈ نکالا

واضح رہے کہ ستیہ پال ملک اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے دوران قابض بھارتی جموں و کشمیر کے آخری گورنر تھے۔


متعلقہ خبریں