بورڈ کی منظوری کےبعد اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر جلد دستخط ہوں گے، آئی ایم ایف

imf

پاکستان اورآئی ایم ایف کا اجلاس ہوا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اورآئی ایم ایف رہنماوں نےویڈیولنک سےشرکت کی۔

اجلاس میں آئی ایم ایف پروگرام پر پیشرفت سےمتعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف حکام کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی،

آئی ایم ایف حکام  نے کہا کہ توقع ہے پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات جاری رکھےگا،بورڈ کی منظوری کےبعد اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر جلد دستخط ہوں گے۔

سربراہ جائزہ مشن نے کہا کہ پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف پروگرام جلد بحال کیاجائےگا۔

اس موقع پراسحاق ڈار نے آئی ایم ایف ٹیم کو ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا،میکرو اکنامک استحکام لانے کے لیے حکومت کی پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ توسیعی فنڈ سہولت کے تحت نویں جائزے کیلئے تمام پیشگی اقدامات مکمل ہو چکے ، آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ذمہ داریوں کو پورا کرنےکیلئےپرعزم ہیں۔

جہاد ازور نے کہا آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر جلد ہی دستخط کیے جائیں گے،پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات پر اپنی پیشرفت جاری رکھے گا

آئی ایم ایف پروگرام کو بروقت مکمل کرے گا،آئی ایم ایف پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔


متعلقہ خبریں