دنیا کے دس امیر ترین کرکٹرز کون؟کتنے پاکستانی شامل؟جانیے

ورلڈ الیون اور ایشیا الیون کے درمیان ٹی 20 سیریز بنگلادیش میں ہوگی

فائل فوٹو


دنیا کے دس امیر ترین کرکٹرز میں پانچ بھارتی، تین آسٹریلین، ایک ویسٹ انڈین اور ایک جنوبی افریقا کا کرکٹر شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امیر ترین کرکٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر سابق بھارتی کپتان و لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر ہیں، جن کے اثاثوں کی مالیت 1250 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

دوسرے نمبر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی موجود ہیں جن کے پاس 950 کروڑ بھارتی روپے کے مالیت کے اثاثے ہیں۔تیسرا نمبر بھی بھارتی کرکٹر ہے، ایم ایس دھونی 860 کروڑ روپے کے مالی اثاثوں کا مالک ہیں۔

چوتھا نمبر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ہے، جن کے پاس 532 کروڑ بھارتی روپے کے مالیت اثاثے ہیں۔ پانچویں پر جنوبی افریقا کے سابق مایہ ناز آل راونڈر جیک کیلس آتے ہیں۔

ان کے پاس بھی 532 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔ چھٹے نمبر پر برائن لارا، ساتویں پر شین وارن، آٹھویں پر ویرندر سہواگ، نویں پر یوراج سنگھ اور دسویں پر شین واٹسن موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں