ڈالر اور سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت

عید الفطر سے قبل ڈالر اور سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈٖ کیا گیا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے سونا پھر مہنگا ہوگیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت مزید 600 روپے تک بڑھ گئی جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18  ہزار 300 روپے تک جاپہنچی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 157 روپے ہوگئی۔

سونا ہزاروں روپے مہنگا ، تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

دوسری طرف انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 288 روپے 50 پیسے تک جاپہنچا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 288 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں