نوازشریف اگلے الیکشن میں پاکستان میں ہی ہوں گے، خرم دستگیر

بجلی بحالی کیلئے 10 بجے کی ڈیڈلائن مقرر، بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پارلیمان میں عوام کے منتخب نمائندے موجود ہیں،پارلیمان کافیصلہ ملک کے عوام کافیصلہ ہوگا۔

پروگرام ہم مہربخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان  کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق فل کورٹ بنانا چاہیے،پورے ملک میں بیک وقت الیکشن ہونے چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں بھی بیک وقت انتخابات سے متعلق قرارداد منظور ہوئی،قومی اسمبلی کی 55فیصدنشستیں پنجاب کی ہیں،اگر صوبوں میں پہلے الیکشن ہوجائیں تو پھر قومی اسمبلی کے انتخابات پر سوالات اٹھیں گے۔

وفاقی وزیرتوانائی نے مزید کہا کہ 2007میں بھی خیبرپختونخوا میں نگران حکومت 90دن سے اوپر رہی تھی۔پارلیمان میں نگران حکومتوں کے متعلق قانون سازی ہوسکتی ہے۔

عدم اعتماد کے بعدپی ٹی آئی کی جانب سے عدلیہ کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی،ڈائیلاگ کیلئےعمران خان کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد ملک واپس آنے کافیصلہ کریں گے،نوازشریف اگلے الیکشن میں پاکستان میں ہی ہوں گے۔


متعلقہ خبریں