تحقیق: موت کے خطرے کو کم کرنے کیلئے دن میں کتنے قدم چلنا ضروری؟


ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہفتے میں ایک دن 8 ہزار قدم چلنے سے موت کا خطرہ کافی حد تک کم ہو جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والے تحقیقی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے ہفتے میں ایک یا 2 دن کم از کم 8 ہزار قدم چلتے ہیں ان میں 10 سال کے بعد موت کے خطرے میں کمی دیکھی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محققین نے 20 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تین ہزار بالغوں پر یہ مطالعہ کیا ہے جس میں اوسط عمر 50.5 سال ہے۔

اس سے قبل کی گئی ایک تحقیق میں یہ ثابت ہوا تھا کہ 8 ہزار قدم یا اس سے زیادہ پیدل چلنے سے موت کا خطرہ کم ہوسکتا ہے لیکن یہ بات واضح نہیں تھی کہ کتنے دنوں میں اتنے قدم چلا جانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں