بلی سے شفقت کرنے والے امام کی ایک اور ویڈیو وائرل


الجزائر میں نماز تراویح کے دوران بلی سے شفقت کرنے والے امام کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو گئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام نماز پڑھانے کے بعد دعا مانگ رہے ہوتے ہیں کہ ایک نو عمر شخص انکے پاس آتا ہے اور کندھے پر ہاتھ رکھ کر بوسہ دیتا ہے۔

اس دوران کئی دوسرے بچے بھی امام صاحب سے مسجد میں ہی لپٹ جاتے ہیں اور والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہیں۔


یاد رہے چند روز پہلےالجزائر کی ایک مسجد میں عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک بلی نماز تراویح پڑھانے والے امام کےکندھے پر جا کر بیٹھ گئی۔

العربیہ اردو کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جس میں بلی کو امام مسجد کے کندھے پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ امام صاحب نماز کی قراءت کر رہے ہیں۔

اس موقع پرامام مسجد بھی بلی کے ساتھ شفقت سے پیش آئے۔ انہوں نے بلی کو کچھ نہیں کہا۔ بلی نے امام مسجد کے منہ سےاپنا منہ لگایا اور امام کے رکوع میں جانے سے تھوڑا قبل بلی خود ہی ان کے کندھے سے اتر گئی۔

 


متعلقہ خبریں