وزیراعظم آزاد کشمیر کو نااہل قرار دے دیا گیا


وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو مظفرآباد ہائی کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دے دیا گیا۔

توہین عدالت کیس میں مظفرآباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا۔ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے سردار تنویر الیاس کی معافی قبول نہ کرتے ہوئے توہینِ عدالت میں سزا سنائی۔

مظفر آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنانے کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو عہدے سے فارغ کردیا۔

عمران خان کو فوج سے ہمارے اپنےاندر کے لوگوں نے لڑوایا، سردار تنویر الیاس

دوسری طرف عدالت کی جانب سے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کو منتخب کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کو عدالت کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ استعمال کرنے پر آج آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے طلب کر رکھا تھا۔


متعلقہ خبریں