چیٹ جی پی ٹی کی غلط معلومات، قانونی کارروائی کا اعلان


سڈنی: آسٹریلیا کے میئر نے چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے غلط معلومات شیئر کرنے پر قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں ہیپ برن شائر کونسل کے میئر برائن ہڈ نے اس حوالے سے کہا کہ اوپن اے آئی کے ٹول نے جھوٹا دعویٰ کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے نیشنل بینک کے لیے کام کرتے ہوئے رشوت وصول پر قید ہوئے تھے۔

برائن ہڈ کا کہنا تھا کہ ان پر کبھی کسی جرم کا الزام نہیں لگایا گیا تھا۔ وکلا کے ذریعے اوپن اے آئی کو نوٹس بھیج دیا ہے اور یہ ہتک عزت کی کارروائی کا پہلا باضابطہ کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی پر پابندی عائد

آسٹریلوی میئر کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کا جواب دینے کے لیے 28 دن کا وقت ہے جس کے بعد برائن ہڈ قانون کے تحت کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

یہ پہلی دفعہ ہو گا کہ چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے تخلیق کردہ مواد پر ہتک عزت کا مقدمہ چلایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں