سپریم کورٹ کے انتخابات کرانے کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں الیکشن ڈے پرخصوصی تیاریوں کی ہدایت کر دی۔
صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ماسٹر پولنگ ایجنٹ کیلئے تربیتی ورکشاپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے،ہر حلقے سے دو دو ماسٹرٹرینر تیار کیے جائیں گے۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ماسٹر ٹرینرز ہر یوسی میں چند روز میں پولنگ ایجنٹس کو ٹریننگ دیں گے، تحریک انصاف کی پنجاب میں الیکشن کی تیاری مکمل ہے، الیکشن میں دھاندلی کے تمام منصوبے ناکام ہوں گے۔