عمران خان کا قریبی دوست 10 ماہ جیل کاٹنے کے بعد رہا


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست اور معروف سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو 10 ماہ قید کاٹنے کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر گزشتہ 10 ماہ سے پٹیالا کی جیل میں قید تھے، سزا مکمل ہونے سے پہلے رہائی سے متعلق جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سدھو کی 2 ماہ قبل رہائی جیل میں اچھے برتاؤ کے باعث عمل میں آئی۔

سدھو کا عمران خان کو بھائی کہنا بی جے پی سے برداشت نہ ہوا

گزشتہ برس بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو 34 برس پرانے حادثے کے کیس میں 1 سال قید کی سزا سنائی تھی، حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔

خیال رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے ریاستی انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست کے بعد پنجاب کانگریس کے سربراہ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔


متعلقہ خبریں