سپریم کورٹ کو غیرجانبدار رہنے دیا جائے، مولانا فضل الرحمن

Fazal-ur-Rehman

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ججز کے بینچ سے علیحدہ ہونے سےقوم ابہام کاشکار ہوئی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ سپریم کورٹ میں انتخابات سے متعلق اہم کیس زیرسماعت ہے۔چیف جسٹس کہتےہیں ہر صورت کیس کو سننا ہے ،سپریم کورٹ کو غیرجانبدار رہنا دیا جائے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے مزید کیا کہ عمران خان کو ریلیف دینے کی کوشش کی جارہی ہے ،عمران خان سے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس کااعلامیہ جاری کردیا گیا۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک بھر میں ایک ہی دِن میں انتخابات ہونے چاہئیں۔

خاص مقصد اور جماعت کو ریلیف دینے کی عجلت سیاسی ایجنڈا دکھائی دیتا ہے۔غیرجانبدارانہ، شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کا بنیادی دستوری تقاضا ہے۔

مطالبے سے انحراف ملک کو تباہ کن سیاسی بحران میں مبتلا کردے گا،ایسی صورتحال ملک کے معاشی مفادات پر خود کش حملے کے مترادف ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق ایک جماعت کے دباو پر سیاسی وآئینی بحران پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ملک میں سیاسی اورآئینی بحران کی سازش کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی.

 

 


متعلقہ خبریں