اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ایک دن میں حل کرا دیا۔
انتخابات ملتوی کیس، سپریم کورٹ نے بینچ کے بارے حکم نامہ جاری کر دیا
انہوں نے کہا وزیراعظم کے طلب کردہ اجلاس سے کراچی کے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ہوا اور انہوں نے
سحر و افطار میں شہریوں کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
مریم اورنگزیب نے کہا وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رمضان کے دوران گیس فراہمی کے حوالے سے جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے تھی، انہوں نے گزشتہ روزکراچی میں گیس فراہمی کی شکایات کا سخت نوٹس لیا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے مطابق وزیراعظم کے گزشتہ روز کے احکامات پر ہنگامی بنیادوں پر عمل درآمد کیا گیا۔
تم نے جو سازش تیار کی تھی وہ پکڑ لی گئی، اب چپ کر کے بیٹھ جاؤ، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا آج کے اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کراچی میں گیس تعطل کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے جس پر میاں شہباز شریف نے گیس فراہمی کے عمل کی مسلسل نگرانی کرنے اور کوئی کوتاہی نہ برتنے کی سخت ہدایات دیں۔