چوری کرنے پر ماں کی خواہش پر حافظ بننے والے نے دنیا کو دنگ کر دیا


نیویارک:ہالی ووڈ فلم اور ٹیلی ویژن کے سکرین رائٹر فلسطینی نژاد امریکی یاسر شاہین نے سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے پروگرام عطر الکلام کی حالیہ قسط میں ایک ایسی آواز میں تلاوت پیش کی جس نے سامعین کو حیران کردیا۔

یاسر شاہین نے ممتاز انداز میں شاندار قرآنی معانی سے کانوں کو مسحور کر دیا، ریاض میں جاری تلاوت قرآن کریم کے سب سے بڑے عالمی مقابلہ پر مبنی پروگرام عطر الکلام نے اپنی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امریکی قاری یاسر شاہین کی کہانی پر مبنی ویڈیو کلپ جاری کیا۔

اس میں قار ی یاسرشاہین نے اپنی والدہ کے پر تاثیر الفاظ کے متعلق بتایا جس میں کہا ماں نے ان کے قاری بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا پھر اس خواہش کی تکمیل میں، میں نے ساری زندگی قاری بننے کی کوشش کی۔

عالمی مسابقہ قرآن و اذان میں تلاوت کے زمرے میں شریک یاسر شاہین کا مزید کہناتھا کہ میری زندگی قرآن کو حفظ کرنے، اس کی تلاوت کرنے اور ہالی ووڈ کے گلیاروں میں سکرپٹ لکھنے کے درمیان گزری، میں نے 130 سے زیادہ دستاویزی پروگراموں اور 14 دستاویز فلموں کی تیاری کی نگرانی کی۔

یاسر شاہین نے اپنے بارے بتایا میں ایک بہت ہی شرارتی بچہ تھا، میں مٹھائیاں خریدنے کے لیے اپنی ماں سے کچھ پیسے چوری کرتا تھا، ایک دن ماں نے میری چوری پکڑ لی۔

ماں گھر سے نکلی اور ایک گھنٹے بعد واپس آئیں تو ان کے ہاتھ میں قاری محمد البراک کی تلاوت کی ٹیپ کیسٹ تھی، ماں نے مجھے کہا کہ مجھے اللہ سے امید ہے کہ ایک دن میں اس جیسا بن جاؤں گا، کئی سال گزر گئے اور اللہ نے میری والدہ کی خواہش کو پورا کردیا۔


متعلقہ خبریں