انصافینز اپنی حدود میں رہیں، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین


اسلام آباد: ڈاکٹرعامر لیاقت نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی میں رہنا ہے یا نہیں فیصلے کی گھڑی آگئی۔
پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ مشاورت کے بعد اپنا سیاسی فیصلہ قوم کے سامنے رکھوں گا۔
چند ماہ قبل ہی پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ میں تحریک انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر آیا تھا لیکن جناب فردوس شمیم نقوی صاحب نے مجھے میرے ہی گھر سے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا اور کچھ ایسی باتیں کیں جو میں پی ٹی آئی کی عزت کوسامنے رکھتے ہوئے لکھنا مناسب نہیں سمجھتا ۔۔۔۔ بہرحال میں کل تک اپنا سیاسی فیصلہ قوم کے سامنے رکھ دوں گا۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ گالیاں دینے والے انصافینز کو بتانا چاہتا ہوں اپنی حدود میں رہیں ، معاملہ صرف ٹکٹ کا نہیں میرے شہر کراچی کی سیاسی سوجھ بوجھ کا ہے۔
مجھے ٹکٹ کی کوئی خواہش نہیں ، چیئرمین کا استدلال تھا کہ میں انتخاب لڑوں اسی لیے میں نے حوالہ دیا لیکن فردوس نقوی نے جو کچھ کہا مجھے اس سے اختلاف ہے۔

عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ میں شرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی پر کوئی الزام یا بے ہودہ گوئی نہیں کررہا لیکن شریف النفسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔۔۔ پی ٹی آئی نوٹس لے ورنہ پنڈورا باکس کھل جائے گا ہروقت گالیاں ناقابل برداشت ہیں ۔


متعلقہ خبریں