اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا مذاق اڑانے پر شہباز شریف کو گھر بھیجا جا سکتا ہے۔
عمران خان کو عدم استحکام کیلئے لانچ کیا گیا، انارکی پھیلانے کیلئے پنجاب اسمبلی توڑی گئی، مریم نواز
ہم نیوز کے پروگرام ’ پاکستان ٹو نائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا پاکستان میں آئین معطل ہو چکا ہے، پاکستان کے عوام سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑے ہیں، صدر مملکت نے شہباز شریف کو آئین کی طرف توجہ دلائی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا 48 گھنٹوں میں 3 ہزار چھاپے مارے گئے، 2 ہزار سے زائد لوگوں کو گرفتا رکیا گیا ہے، ہم کوئی عسکری جماعت نہیں ہیں، آئین اورقانون کے اندررہ کر ہی جدوجہد کر سکتے ہیں۔
عمران خان کل صبح 7 بجے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے، اسد عمر
فواد چودھری نے کہا سیاست پر صرف پی ٹی آئی چھائی ہوئی ہے، ہم پوری کوشش کریں گے کہ آئین اور قانون کے مطابق جدوجہد جاری رکھیں، ہم نے عوام کی مرضی کے اوپر چلنا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا بہت لوگوں کی خواہش تھی کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں، عمران خان انقلابی فیصلے کرتے ہیں اسی لیے لوگ انہیں پسند کرتے ہیں۔
سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل، چیف جسٹس کو امیر جماعت اسلامی کا خط
پاکستان ٹو نائٹ میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری واضح طور پر کہا عمران خان اسٹیٹس کو کی سیاست نہیں کرتے۔