حکومت پاکستان کو دوبارہ فیٹف لسٹ میں ڈلوائے گی، فواد چوہدری

Fawad Ch

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہیں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے حکومت چل رہی ہے یہ لوگ پاکستان کو دوبارہ فیٹف کی لسٹ میں ڈلوائیں گے۔

لاہور کو کنٹینرزلگاکربندکیا گیا، پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کو گرفتارکیاجارہا ہے،لاکھوں  لوگوں نے  فسطائی  حکومت کے ظلم و جبر کو مسترد کردیا، جلسے میں شرکت کرکے عوام نے حکومتی اقدامات مسترد کردیئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور کی  عوام کیلئے شکریہ کالفظ چھوٹا ہے، گذشتہ رات کو لاکھوں لوگوں نے عمران خان کے بیانیے کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی طور پر تباہ ہوگیا ہے، فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پچھلے 72 گھنٹوں میں6 افراد آٹے کے حصول میں مارے جا چکے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 22کروڑ لوگوں کا ملک حکومت نے تماشا بنا کے رکھ دیا ہے، آپ  حکومت  کر رہے ہیں یا گینگ چلا رہے ہیں، ہم  جب اقتدارمیں آئیں گے تو آپ کو بھرپور سیاست کا موقع دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں