ہمارے 1600 ورکرز کو پکڑ لیا گیا، آج تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، عمران خان


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ  ان کے 1600 ورکرز کو پکڑ لیا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ آج مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کو ناکام بناناچاہتے ہیں، ہمارے کارکنوں پر تشدد اور لوگوں کو پکڑا جا رہا ہے،مینارپاکستان پر جلسہ تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ  باہر نکلیں گے،یہ تحریک انصاف کو کرش کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کررہے ہیں،اس ملک کی آزادی کو انہوں نے بالکل ختم کر دیا ہے۔ ان کے ہر حربے کاجواب مینارپاکستان کے جلسے سے دیں گے۔۔


متعلقہ خبریں