خراب موسمی حالات کے پیشِ نظر یومِ پاکستان کی پریڈ منسوخ


خراب موسمی حالات کے پیشِ نظر یومِ پاکستان کی پریڈ منسوخ کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل خراب موسم کی وجہ سے پریڈ ملتوی کرکے 25 مارچ کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا چکا ہے تمام چھوٹے بڑے تمام شہروں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

23مارچ کو ہونے والی پریڈکی نئی تاریخ سامنے آ گئی

خیال رہے کہ پاک فوج نے پہلے ہی ملکی معاشی صورت حال کے سبب کفایت شعاری کی پالیسی اپناتے ہوئے قومی دن کی پریڈ شکرپڑیاں کی بجائے محدود سطح پر ایوان صدر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے کیا گیا تھا جبکہ صوبائی دارالحکومتوں لاہور، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں