حج مہنگا ہے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے، فیضان شیخ


کراچی: اداکار فیضان شیخ نے رمضان کی آمد پر منفرد انداز میں مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج مہنگا ہے تو کیا ہوا، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹیکس فری سہولتوں کی فہرست شیئر کر دی۔

انسٹا گرام پر فیضان شیخ نے منفرد انداز میں اپنے پرستاروں کو رمضان کی مبارک باد پیش کی۔انہوں نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر حج مہنگا ہو گیا ہے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے، وہ صرف صاحبِ استطاعت پر فرض ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے سیلز ٹیکس فری سہولتوں کی فہرست شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نماز اب بھی مفت ہے، زکوٰۃ کی شرح بھی نہیں بڑھی، رمضان روزے، قرآن کی تلاوت، تراویح، ذکر اذکار بھی ٹیکس فری ہیں، صلہ رحمی، حسنِ سلوک، ایمانداری اور سچ بولنے پر بھی جی ایس ٹی نہیں، رمضان مبارک۔


متعلقہ خبریں