دنیا کی بلند ترین عمارت پاکستانی پرچم میں رنگ گئی


دبئی: دنیا کی بلند ترین عمارت “برج خلیفہ” پاکستانی پرچم میں رنگ گئی۔

برج خلیفہ ٹاور یوم پاکستان کے موقع پر سبز اور سفید رنگ سے جگمگا اٹھا جبکہ اس موقع پر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی۔

پاکستانی سفارتخانے نے برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

دوسری جانب استنبول میں بھی پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم پاکستان کے موقع پر ایشیا کو یورپ سے ملانے والے باسفورس پل کو پاکستان کے پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا گیا۔ پاکستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر باسفورس پل کی ویڈیو اور تصاویر جاری کر دیں۔


متعلقہ خبریں