یوم پاکستان، وفاق اور صوبوں میں توپوں کی سلامی


اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر دن کا آغاز نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دُعائیں مانگ کر ہوا۔

وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی اور پاکستان ایئر فورس کے دستے نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سوئی نادرن گیس کا اہم اعلان

لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جبکہ ملک بھر میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے زیراہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوان صدر میں منعقد ہو گی اور روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا۔


متعلقہ خبریں