عمران خان کی کوریج پر کوئی پابندی نہیں، چیئرمین پیمرا

زیرالتوا مقدمات زیر بحث لانے پر پابندی عائد

فائل فوٹو


چیئرمین پیمرا مرزا سلیم بیگ نے کہا ہے کہ عمران خان کی کوریج پر پیمرا کی جانب سے کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔

صحافیوں سے غیر رسمی  گفتگو کے دوران چیئرمین پیمرا نے کہا کہ عمران خان سے متعلق پیمرا کی جانب سے کوریج پر پابندی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

مرزا سلیم بیگ سے پوچھا گیا کہ کیانوٹیفکیشن جعلی تھا، آپ کے ادارے کا نام لیکر کوئی غلط نوٹیفکیشن جاری کر رہا ہے؟ جس پر انہوں نے  ہم نے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، ہمارا نام لیکر کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کرسکتا۔

صحافی نے سوال کیا کہ پیمرا کا کنٹرول کسی اور کے ہاتھ میں تو نہیں؟، عمران خان سکرین سے کیوں غائب ہوا؟، چیئرمین پیمرا نے کہا نہیں پیمرا کا کنٹرول کسی اور کے پاس نہیں، آپ جو مرضی بات کریں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں