آٹا مہنگا، عوام بپھر گئے، مرد و خواتین سڑکوں پرنکل آئے

آٹے کی قیمت

ملتان: سرکاری آٹے کی قیمت میں اضافے پر مظاہرین نے وہاڑی چوک بند کر دیا۔

آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر عوام بپھر گئے، مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے وہاڑی روڈ کو بلاک کردیا۔

جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، اس موقع پر مظاہرین نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے وہاڑی روڈ بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ میٹرو روٹ پر پتھر پھینک کر اسے بند کر دیا۔


متعلقہ خبریں