اسلام آباد:جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔
وکیل نعیم حیدر کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کی گرفتاری جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ حسان خان نیازی میرے ساتھ نکلے۔
ہم نے پولیس کو بتا یا بھی کہ ضمانت ہو گئی ہے پھر بھی ایس پی نوشروان انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر رمنا تھانہ لے گئے۔