لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ اندراج کے لیے تھانے میں درخواست دے دی گئی ہے۔
جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنا تھا یا بلوچستان لیکر جانا تھا، عمران خان کا الزام
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کے کیئر ٹیکر اویس احمد کی جانب سے تھانہ ریس کورس میں دی جانے والی درخواست میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان کو بھی بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
درخواست میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر، ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف، سی آئی اے، ہیڈکوارٹرز اور صدر کے ایس پیز ملک لیاقت، عبداللہ لک اور عظیم کھرل کو بھی بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
اویس احمد کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں زمان پارک کی رہائش گاہ سے پولیس کی جانب سے لے جائے جانے والے گارڈز کے لائسنس شدہ اسلحے کی تفصیلات مسلک کی گئی ہیں اور ساتھ ہی گھر کے عملے و کارکنان کی لے جائی جانے والی قیمتی اشیا کی فہرست بھی شامل کی گئی ہے۔ درخواست کے ساتھ لے جائی جانے والی گولیوں کی تفصیلات بھی درج ہیں۔
پی ٹی آئی کارکن کالعدم تنظیم سے بھرتی کیے گئے، مریم نواز کا الزام
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس جو اسلحہ اپنے ہمراہ لے گئی ہے ان میں 9 ایس ایم جی گنز اور 2 پستول شامل ہیں۔
تھانے میں دی جانے والی درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس نے ملازمین کے کم و بیش 50 ہزار روپے نقدی پر ہاتھ صاف کئے، کپڑے اور 10 جوڑے یونیفارمز ساتھ لے گئی، گھریلو عملے کی ہیئر ڈرائیرز تک کو نہیں چھوڑا گیا۔
نیازی صاحب! لوگوں کو بے وقوف نہ بنائیں، بتائیں فرح خان کہاں بیٹھی ہیں؟ رانا ثنا اللہ
عمران خان کی رہائش گاہ کے کیئر ٹیکر اویس احمد نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ پولیس نے سیکورٹی عملے کی دستاویز، اے ٹی ایم کارڈز اور پرفیومز سمیت موجود دیگر اشیا پر دل کھول کر ہاتھ صاف کیا۔