سیکیورٹی فورسز کا چمن میں آپریشن، بڑی مقدار میں اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈیز برآمد


راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے چمن میں آپریشن کر کے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز برآمد کر لی ہیں۔

سبی :بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پرحملہ ،9اہلکار شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن چمن کے علاقے رحمان کاہول میں کیا گیا، آپریشن دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی مسلسل نگرانی اور مصدقہ اطلاعات کے بعد کی گئی تھی، آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں۔

شمالی وزیرستان:فورسزاور دہشت گردوں میں جھڑپ،2 دہشتگرد ہلاک،2جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی اور امن و امان سبو تاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنا دے گی۔


متعلقہ خبریں