مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں نہتی تھی، کمرے میں سو رہی تھی جب تم نے دھاوا بولا۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمہارے گھر سے تو دہشتگرد اور ہتھیار برآمد ہوئے ،جھوٹے ڈرامے بند کرو اور قانون کا سامنا کرو ۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بھی گرفتاری کے خوف سے عدالت کے دروازے سے فرار ہو گئے۔