ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا، ادارے مداخلت کریں، شیخ رشید

شیخ رشید

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے،10 ماہ میں پہلی بار ذمہ دار اداروں کو کہتاہوں کہ مداخلت کریں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار لوگ سب کو ساتھ بٹھائیں اور الیکشن کرائیں،اگر عمران خان کے حق میں فیصلہ آجاتاہے تو کوئی قیامت نہیں آئےگی۔

پی ڈی ایم ٹوٹ گئی یہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، شیخ رشید

گزشتہ دنوں شیخ رشید احمد نے ہم نیوز کے پروگرام “ہم مہر بخاری کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شفاف انتخابات کرائیں جو جیتے حکومت اس کے حوالے کریں۔ راولپنڈی میں بھی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میرے حلقے سے 7 پارٹیوں نے اپنے اپنے نشان مانگ لیے ہیں ان کو سمجھ ہی نہیں آ رہی۔ یہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔ جیل سے بھی لوگ انتخاب جیتے ہیں وہاں ساری چیزیں مل جاتی ہیں۔

عدالتی حکم پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس


ٹیگز :
متعلقہ خبریں