تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کے جیب پر ڈاکہ ڈالنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں،گزشتہ روز زمان پارک میں انسانی اور سیاسی حقوق معطل ہوئے۔
یہ لوگ الیکشن نہیں کرانا چاہتے توایسے کام کررہے ہیں،اسلام آباد پولیس کو ہیلی کاپٹر ایسے دیا جاتا ہے جیسے وہ ٹیکسی ہو، انہوں نے ڈی آئی جی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی اتنے قابل ہیں کہ خود شیل چلا کے خود ہی گر گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے ہمیں انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کا کہا ہے،ہم معاملات بگاڑنا نہیں چاہتے،ہم ملک میں امن چاہتے ہیں، ہم واضح کہہ رہے ہیں کہ ہم انتظامیہ کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کا ہر شخص نواز شریف کے فرار کیس میں فریق ہے، فواد چودھری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو فرار کرانے میں شہباز شریف ملوث ہیں۔
ہم نے کہا تھا کہ ہمیں پارٹی بنائیں، بتاؤں گا کہ نواز شریف فرار کیسے ہوا،میں جب وزیر تھا اس وقت بھی کہا تھا کہ نواز شریف کو باہر جانے نہیں دیں،فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تمام فراڈیوں نے مل کر اپنا نام پی ڈی ایم رکھ لیا ہے۔