آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے تین گاڑیاں حاصل کیں، دو بی ایم ڈبلیو اور ایک ٹویوٹا لیکسز ایل ایکس 470 شامل ہیں۔
ان کروڑوں کی گاڑیوں کی قیمت لاکھوں میں ادا کرکے حاصل کی گئیں۔ اس کے علاوہ سابق صدر نے 25 ہزار مالیت کا گھوڑے کا ماڈل، 50 ہزار مالیت کا پستول توشہ خانہ سے حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ، نواز شریف نے قیمتی گاڑی کے صرف چند لاکھ ادا کئے،مزید کیا کچھ رکھا؟
آصف علی زرداری نے دونوں اشیا 9 ہزار 750 روپے میں حاصل کیں۔
سابق صدر نے ساڑھے 12 لاکھ مالیت کی گھڑی اور 14 ہزار600 مالیت کا گولڈ پلیٹڈ کویتی سکے کا ماڈل رکھا۔
سابق صدر نے 6 ہزار 800 مالیت کاسلورپلیٹڈکویتی سکے کاماڈل بھی حاصل کیا، انہوں نے تینوں اشیا کے ایک لاکھ 89 ہزار روپے اداکئے۔