نایاب گلابی ٹڈا کہاں سے آیا ؟


آرکینساس: امریکی ریاست آرکینساس میں ایک 8 سالہ بچے نے گلابی رنگ کا نایاب ٹڈا پکڑ لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آرکینساس سٹی کے ایک 8 سالہ بچے نے اپنے گھر کے باغیچے سے ایک گلابی رنگ کا ایسا ٹڈا پکڑا لیا جو بہت ہی نایاب ہے۔

بچہ کیڑوں کو پکڑنے کا شوق رکھتا ہے اور اس وقت بھی وہ ٹڈوں کی تلاش میں تھا کہ اسے یہ نایاب گلابی ٹڈا ملا۔ بچے نے ٹڈے کو پکڑنے کے بعد پلاسٹک کے چھوٹے سے ڈبے میں قید کر لیا اور اس کے کھانے کے لیے پتے اور پانی ساتھ رکھ دیا۔

بچے نے گلابی ٹڈے کا نام پنکی رکھا دیا ہے جبکہ عام طور پر ٹڈوں کا رنگ سبز، زیتونی اور بھوری ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں کیڑوں کی بارش، عوام پریشان

امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری (اے ایم این ایچ) کے مطابق ایک قسم کی جینیاتی تبدیلی کی بدولت اس کیڑے میں گلابی مائل سرخ رنگت زیادہ بننے لگتی ہے اور یوں وہ مکمل طور پر گلابی دکھائی دیتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں