کسی نے پیسے دینے کی بات نہیں کی، ظل شاہ کے والد کا پولیس سے بڑا مطالبہ


آئی جی پنجاب عثما ن انور ظل شاہ کے گھر پہنچ گئے، ان کے والد کو پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ظل شاہ کے والد سے ملاقات میں آئی جی پنجاب نے گھر میں موجود اسپیشل بچوں کی تعلیم کا ذمہ لے لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، ظل شاہ کی فیملی کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

آئی جی پنجاب کے مطابق ظل شاہ کی فیملی کے کہنے پر ہی مقدمے کا چالان پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: علی بلال تشدد سے ہلاک نہیں ہوا، پنجاب حکومت نے ویڈیو جعلی قرار دے دی

اس موقع پر علی بلال عرف ظل شاہ کے والد نے کہا کہ بیٹے کی ہلاکت پر کسی کو نامزد نہیں کرنا چاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں صدمے میں تھا اس وقت درخواست میں جو نام تھے ان کے بارے نہیں جانتا۔

انہوں نے آئی جی پنجاب سے کہا کہ میں کسی کے خلاف کارروائی نہیں کروانا چاہتا، میرے اوپر کوئی دباؤ نہیں نہ کسی نے پیسے دینے کی بات کی ہے،انہوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پولیس میرٹ پر تفتیش کرے۔


متعلقہ خبریں