بابر کی سنچری رائیگاں، روئے کا لاٹھی چارج، گلیڈی ایٹرز نے 241 رنز کا ہدف حاصل کر لیا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 241 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف جیسن روئے کی ریکارڈ سنچری کی بدولت 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز جیسن روئے نے ناقابل شکست 145 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 20 چوکے شامل تھے۔ان کے علاوہ محمد حفیظ نے 18 گیندوں پر 41 رنز کی باری کھیلی۔


اس سے پہلے پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی سلامی جوڑی بابراعظم اور صائم ایوب نے اپنی دھواں دار بیٹنگ سے گلیڈی ایٹرز کے بولرز کے بکھیے ادھیڑ دیے اور میدان کے چاروں اطراف چوکوں اور چھکوں کی بارش کر ڈالی۔

سلامی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے ریکارڈ 162 رنز کی شراکت داری قائم کی، صائم ایوب 74 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

اس موقع پر بابر کا ساتھ دینے کے لیے پاوول میدان میں آئے، دونوں بیٹرز نے جارحانہ انداز جاری رکھا اور دوسری وکٹ کے لیے 62 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی آٹھویں سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 115 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔

ٹیمیں


متعلقہ خبریں