عمران خان کے سہولت کار کیوں اسے بچانا چاہتے ہیں؟ الیکشن سے پہلے ترازو کے پلڑے برابر کریں، مریم نواز

عمران خان کے سہولت کار کیوں اسے بچانا چاہتے ہیں؟ الیکشن سے پہلے ترازو کے پلڑے برابر کریں، مریم نواز

گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے استفسار کیا ہے کہ عمران خان کے سہولت کار بتائیں کیوں اسے بچانا چاہتے ہیں؟ الیکشن ضرور کرائیں لیکن پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کریں۔

ملک کی بہتری کیلئے آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہوں، عمران خان

انہوں نے ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو اسمبلی اکڑ کرچھوڑکر نکلا تھا، اب واپسی کیلئے منتیں کررہا ہے، مسلم لیگ ن الیکشن کیلئے تیار ہے، ہم الیکشن میں جیتنے کیلئے اتریں گے، عمران خان نے جھوٹے سائفر کی بنیاد پر حکومت اور اسمبلیاں توڑیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اس لیے نیچے جارہا ہے کہ تم نے نوازشریف کیخلاف سازش کی، عمران خان اپنے انجام کو پہنچ گیا، نوازشریف ہر جھوٹے مقدمے میں سچا ثابت ہوا، جو کہتے ہیں نوجوان ن لیگ کے ساتھ نہیں ہیں، وہ اس کنونشن کو دیکھ لیں۔

انہوں نے گوجرانوالہ کے کارکنان کو نواز شریف اور اپنا سلام پیش کرتے ہوئے کہا 2018 میں گوجرانوالہ نے مسلم لیگ ن کو جتوایا، سب سے بڑے نوسر باز اور گھڑی چور کو سب سے پہلے گوجرانوالہ نے پہچانا تھا،گوجرانوالہ نے ہمیشہ نواز شریف کا ساتھ دیا۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ عمران خان کا 2014 کا ناکام دھرنا سب کو یاد ہے، بیٹے سے تنخوانہ لینے پر نوازشریف کو نااہل کیا گیا، جو ٹرک آپ نے کورٹ کے باہر کھڑا کیا ہے وہ بھی مریم چلا رہی تھی کیا؟ اب مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، جہاں جہاں ٹرک چلتا دیکھیں گے خود سمجھ جائیں گے، اب مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ، صرف ٹرک دکھادیں گے۔

معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ ؟ میں استعفیٰ کیوں دوں؟ اسحاق ڈار

مریم نواز نے کہا کہ فواد چودھری نے کہا کہ ٹرک کے سامنے ٹرک کھڑا کردیں گے، اس ٹرک کے چاروں ٹائرز پنکچرکر کے چھوڑیں گے، 5 مہینے ہو گئے پلستر اترنے کا نام نہیں لے رہا ہے، تم نے جھوٹ بول کر4 الیکشن لڑے، جب حکومت سے نکالا گیا تو جھوٹا سائفر سامنے لے آیا، امریکہ پر سازش کا الزام لگایا اور اب معافیاں مانگتا پھر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی، اس سے ناکام جیل بھروتحریک میں نے زندگی میں نہیں دیکھی، مکافات عمل دیکھو عدالت بلاتی ہے تو پلستردکھاتا ہے، زمان پارک کا نام آج کے بعد ضمانت پارک ہے، وہاں بیٹھے بیٹھے ضمانت مل جاتی ہے، خود جیبیں بھرو اور کارکنان جیلیں بھریں یہ کون سا انصاف ہے ؟

برطانیہ کی مثالیں دیتےہیں اور خود عدالت کا احترام نہیں کرتے،عمران خان کیخلاف کیس میں ریمارکس

گوجرانوالہ میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا عمران خان زمان پارک نہیں ضمانت پارک میں چھپ کربیٹھا ہے، کل عمران خان نے ضمانت پارک میں امریکیوں کے ساتھ مذاکرات کیے، نوازشریف کے خلاف فیصلے برق رفتاری سے آتے تھے۔


متعلقہ خبریں