معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ ؟ میں استعفیٰ کیوں دوں؟ اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کل سے سوشل میڈیا پر بہت سے باتیں چل رہی ہیں، ان تمام معاملات پر بات کرنا ضروری ہے، حکومتی اتحاد نے فیصلہ کرنا تھا ریاست کو بچانا ہے یا سیاست کو؟ اتحادی حکومت نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔

برطانیہ کی مثالیں دیتےہیں اور خود عدالت کا احترام نہیں کرتے،عمران خان کیخلاف کیس میں ریمارکس

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کااصولی فیصلہ کیا گیا، آج عمران خان کو آئینہ دکھاؤں گا،عمران خان اپنا ماضی کا ریکارڈ دیکھیں،عمران خان کے وزیر خزانہ ڈیفالٹ ڈیفالٹ کی رٹ لگاتے ہیں، اللہ کے فضل سے نہ دیوالیہ ہوئے نہ ہوں گے۔

وفاقی  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کی سوچ رکھنے والے اپنے مفاد رکھتے ہیں، عمران خان کو اپنے اقتدار کے سوا کچھ نظر نہیں آتا، عمران خان کی خواہش ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ آپ نے بیوقوفی کی،عمران خان خود گرجاتا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کی سوچ رکھنے والے اپنے مفاد رکھتے ہیں، عمران خان کو اپنے اقتدار کے سوا کچھ نظر نہیں آتا، ڈیفالٹ کی باتیں کرنے سے اسٹاک مارکیٹ پر اثر پڑتا ہے، مس مینجمنٹ اور بیڈ گورننس پاکستان کے یہاں پہنچنے کی وجہ بنی، پی ٹی آئی حکومت نے مالی خسارہ 7.9 پر چھوڑاتھا۔

امریکہ کا عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق جواب دینے سے گریز

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ہمیں گندم باہرسے منگوانا پڑی، معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ ؟ عمران خان کے دور میں جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد پر آگئی تھی، فی کس آمدنی میں ہم نے ماضی میں 27 فیصد اضافہ کیا، حکومت ملتے ہی سیلاب آیا اور اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا، سیلاب کی وجہ سے 30 ارب ڈالر سےزائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمیں اس وقت 4 ہزارارب روپے کی ضرورت ہے، عمران خان حقائق سے ہٹ کرباتیں کرتے ہیں، عمران خان نے ریاست کا نہیں سیاست کا سوچا، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 16 ارب ڈالرز کے وعدے ملے ہیں، جولائی 2022 سے فروری 2023 میں مہنگائی کی شرح 26 فیصد ہے۔

عمران خان کو پیشی پر بلا کر بم سے اُڑانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، بابراعوان

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا کہ عمران خان منفی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچارہے ہیں، کم آمدن والے افراد کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں ںے دعویٰ کیا کہ عمران خان حکومت نے ملکی قرضوں میں 79 فیصد اضافہ کیا، قرضے 10 ارب ڈالرز کم کرنے آئے تھے، 24 ارب ڈالر بڑھا کر چلے گئے، میرے بارے میں کہتے ہیں کہ استعفیٰ دو ، میں استعفیٰ کیوں دوں؟

ملک کی بہتری کیلئے آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہوں، عمران خان

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ جس طرح کی سیاست یہ کررہے ہیں ایسے نہیں کرنا چاہیے، جب بھی ملک کو میری ضرورت پڑی تو میں حاضرہوؤں گا۔


متعلقہ خبریں