اسرائیلی کارروائیاں انسانیت کے خلاف جرم ہیں، او آئی سی


جدہ: اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں انسانیت کے خلاف جرم ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق او آئی سی کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کو بے لگام چھوڑنے سے اسے فلسطینیوں کےخلاف جرائم پر قائم رہنے کا موقع دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے جرائم پر خاموشی نے فلسطینیوں پر مظالم میں اضافہ کیا ہے اور اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف اقدامات انسانیت کے خلاف جرائم میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان معاہدہ طے

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نےحال ہی میں فلسطین کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی اور اس واقعے کی عالمی سطح پر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے انسانیت کےخلاف جرائم پر اس کو کٹہرے میں لایا جائے۔


متعلقہ خبریں