چالاک ریچھ سے چڑیا گھر انتظامیہ سخت پریشان


سینٹ لوئی: امریکہ کی چڑیا گھر انتظامیہ کو چالاک ریچھ نے پریشان کر کے رکھ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی چڑیا گھر میں موجود ریچھ “بین” ایک ماہ کے دوران 2مرتبہ اپنے پنجرے سے راہ فرار اختیار کر چکا ہے۔

بین کا طریقہ واردات غیر معمولی ہے تاہم اب جیل انتظامیہ نے بےچین ریچھ کے لیے جانوروں کے ماہرین سے مشورہ مانگ لیا ہے اور ریچھ کے پنجرے کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

ریچھ کو پنجرے سے نکلے ایک گھنٹہ ہی ہوا تھا اور وہ چڑیاگھر سے 100 میٹر کی دوری پر تھا کہ اسے بےہوش کرنے والا کارتوس مار کر واپس لایا گیا۔

اس سے قبل بھی اس نے پنجرے کو جوڑنے والے دھاتی کلپس توڑ کر راہ فرار اختیار کیا تھا تاہم ڈیڑھ گھنٹے بعد وہ خود ہی واپس آ گیا تھا۔


متعلقہ خبریں