آصف زرداری کا وزیر اعظم کو جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ


اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی اور یہ ملاقات وزیر اعظم شہباز شریف کی خواہش پر کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے آصف علی زرداری اور فضل الرحمان سے سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جبکہ ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب عدالتی فیصلے کا انتظار کیا جانا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں، الیکشن کا معاملہ لٹکانے کی اجازت نہیں دینگے،سپریم کورٹ

آصف علی زرداری نے عدلیہ سے براہ راست تصادم سے گریز کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ شہباز شریف اور آصف زرداری نے آئندہ ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں اتحادی رہنماؤں کا اجلاس بھی بلائے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں