ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 800 میگاواٹ تک پہنچ گیا


اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 800 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔

اسلام آباد الیکڑک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی کل پیداوار 20 ہزار پانچ سو میگاواٹ جبکہ طلب 21 ہزار تین سو میگاواٹ ہے، آئی پی پیز اور جینکوز 16 ہزار دو سو 38 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ پن بجلی کی پیداوار تین ہزار نو سو 32 میگاواٹ ہے۔

آئیسکونے راول پنڈی میں ماہ رمضان کے لئے نیا لوڈ شیڈنگ شیڈول بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق دس فی صد لاسزوالےعلاقوں میں ساڑھے تین گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی جبکہ دس سے 30 فی صد لاسز والےعلاقوں میں ساڑھے چارگھنٹے بجلی بند رہے گی۔

چند روز قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے صارفین کو ناصرف بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا دعویٰ کیا گیا تھا بلکہ انہوں یہ بھی کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے۔

سابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں توانائی منصوبوں کے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں 90 فی صد صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے چند روز قبل کہا تھا کہ ہم نے بجلی پوری کردی ہے، ہمارے جانے کے بعد لوڈشیڈنگ ہوئی تو ہماری کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں