سانحہ بارکھان: گراں ناز بیٹی اور 4 بیٹوں سمیت بازیاب، ذرائع لیویز فورس


سانحہ  بارکھان میں کنویں سے ملنے والی خاتون  کی لاش کے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد گراں ناز، ان کی بیٹی اور 4 بیٹوں سمیت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

ذرائع لیویز فورس کے مطابق گراں ناز کو بالا ڈھاکہ سے رات کیو آر ایف نے بازیاب کرایا، بارکھان، بازیابی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

جبکہ اس سے پہلے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کنویں سے ملنے والی لا ش 17 سے18سال کی لڑکی کی تھی، لڑکی کوزیادتی اورتشدد کےبعد قتل کیا گیا، پولیس سرجن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لڑکی کے سرپرتین گولیاں ماری گئیں، جس کے بعد شناخت چھپانے کیلئے لڑکی کےچہرے پرتیزاب پھینکا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بارکھان میں خاتون بچوں سمیت قتل، صوبائی وزیر کی الزامات کی تردید

ڈاکٹر نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ قتل کی گئی خاتون خان محمد کے بیوی گراں ناز نہیں بلکہ اس کی بیٹی ہوسکتی ہے ، ڈاکٹر عائشہ فیض نے بتایا کہ بارکھان کے کنوئین سے ملنے والی دیگر دو لاشیں نوجوانوں کی ہیں جن کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔ دریں اثناء کوئٹہ پولیس نے بارکھان میں ایک خاتون سمیت تین افراد کے قتل کے الزام میں صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کوحراست میں لے لیاہے۔ اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم ان سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


متعلقہ خبریں